نادرا نے جعلی ڈگری پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نادرا نے جعلی ڈگری پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سےفارغ کر دیا گیا۔ برطرفی کا نوٹیفیکشن جاری ہوگیا۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری سے متعلق انکوائری کی تھی ، ذوالفقار احمد کی میسن یونیورسٹی امریکا کی ایم بی اے ڈگری جعلی نکلی۔
بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایچ ای سی کا مساوی ڈگری کی منسوخی کا فیصلہ برقرار رکھا۔نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، چیئرمین نادرا نے عدالتی فیصلے اور اظہار وجوہ نوٹس کے غیرتسلی بخش جواب پر کارروائی کی۔