گوادر،پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ اور اساتذہ کے درمیان خصوصی نشست کا اہتمام
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست کے دوران طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے عسکری قیادت سے سوالات کیے،مہمان خصوصی نے پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کی تعلیمی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔مہمان خصوصی نےطلبہ کو قومی یگانگت اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ کہا صرف تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی ترقی کی اصل طاقت ہیں اور بلوچستان کے نوجوان بے حد باصلاحیت اور محنتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پرطلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سی پیک کےتحت دس ملین ڈالر کی گرانٹ سے قائم کیا گیا ہے جو شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ہے،یہ ادارہ میری ٹائم۔ ای کامرس اور سافٹ ویئر کے مفت کورسز اور ڈپلومہ پروگرام فراہم کرتا ہے۔