آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری، نظام زندگی مفلوج

مظفر آباد(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر میں سردی نے رنگ جمانا شروع کر دیا، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا، خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں بھی برف باری ہوئی۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔پہاڑی تودا گرنے سے گلگت سکردو روڈ بند ہو گیا ہے جبکہ کراچی میں بھی سردی نے اپنی آمد کا اعلان کر دیا، شہر قائد میں پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے