کوئٹہ،گیس پریشر میں کمی کیخلاف نیشنل پارٹی کا بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر میں کمی کیخلاف صارفین نے نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام حالی روڈ روڈ پر ہائی کورٹ کیسامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ، مری آباد کے رہائشیوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے شہر میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صو با ئی جنر ل سیکر ٹر ی چنگیز حئی بلو چ ایڈو کیٹ، ڈا کٹر رمضا ن ہزا ر ہ، سا ئر ہ بتو ل،اور دیگر نے کہا کہ سرد موسم میں گیس نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے،بوڑھے اور خواتین بیمارہورہے ہیں درجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچے ہے گیس پریشر میں کمی کانوٹس نہیں لیاجارہا۔ مظاہرین نے شہر میں گیس پریشر کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران مظاہرین سے مذاکرات کیے انتظامیہ نے مظاہرین کو گیس پریشر کا مسئلہ کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ احتجاج کے باعث سڑک میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا۔