میر عثمان پرکانی کی جیت یقینی ہے،کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو شدید رد عمل دیا جائے گا،سینیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر)صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی صحیح رہنمائی کر سکتی ہے میر عثمان پرکانی کی جیت یقینی ہے،کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو شدید رد عمل دیا جائے گاسیاست کے بنیادی اصولوں سے نا واقف عناصر کو نمائندے بنا کر اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بار ہا یہ مطالبہ رہا ہے کہ سیاسی میدان،سیاستدانوں کیلئے کھلا چھوڑاجائے، جو جیتا ہے اسے حق نمائندگی دیا جائے،اس سے نہ صرف سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا بلکہ قرضوں میں ڈوبی ملکی معیشت بھی سنبھل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر ہمیشہ بردباری کا مظاہرہ کیا ہے،لاکھوں عوام کے سامنے ہمارے جیتی ہوئی سیٹیں ہم سے چھینی گئیں،ان حالات میں بھی برداشت کا مظاہرہ کیا،لیکن اس حوالے سے ہماری جنگ جاری رہیگی اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہماری مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں کیا جاتا ہے،اور انتخابی عمل سے ہمیشہ کیلئے مداخلت ختم نہیں کی جاتی۔انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ کچھ وقتوں میں دنیاکی سیاسی تناظر میں کتنی تبدیلیاں رونماء ہوچکی ہے،بغور جائزہ لینے پر یہ چیز سب میں مشترک پائی جاتی ہے کہ ملک کے حکمران کے پاس عوامی تائید نہیں تھی جو ملک کی مستقبل کو تایکی میں دھکیلنے پر ختم ہوا۔ انھوں نے کہا کہ بھرپور طریقے سے ہماری مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے بعد اب بھی ہمیں خدشہ ہے کہ دوبارہ پولنگ میں ہمارے ساتھ وہی کھیل کھیلا جائے گا،ہم معاملات کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں،کسی قسم کی منصوبہ بندی کرائی گئی تو اسکا شدید ردعمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 19دسمبر کو جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر عثمان پرکانی اپنی جیتی ہوئی نشست واپس حاصل کرکے حلقے کی عوام کی نمائندگی کریں گے۔