سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا،حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔ جے یو آئی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک چلانے سے اتفاق نہیں کرتی۔
نجی ٹیلیویژن پر گفتگو میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز بھی حرف آخر نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی سے ملکر تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی والے اکٹھے تحریک چلانے کے لیے آئے تو دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے جے یو آئی کے رہنما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ چند روز قبل ہی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔