بحالی امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،میرسرفراز بگٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڑوب کے علاقے سمبازہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جوانوں کو شاباش دی ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خوارج کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی جس میں پندرہ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا میر سرفراز بگٹی نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان عارف الرحمٰن کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ بحالی امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری قوم پائیدار قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،صوبے میں مکمل بحالی امن تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔