کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق یو سی چیئرمین قتل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں 65 سالہ سابق چیئرمین یونین کونسل (یو سی) کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ حاجی امان اللہ آفریدی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب صبح 6 بج کر 27 منٹ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ایدھی ریسکیو سروس نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سید اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ماضی میں بلدیہ ٹاؤن کیماڑی کے سماجی و سیاسی حلقوں میں مقامی سطح پر سرگرم تھے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے عابد آباد کے یوسی چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ پولیس فعال انداز میں واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اب تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ایک شلوار قمیض پہنا ایک آدمی امان اللہ آفریدی کا تعاقب کررہا تھا اور اس نے صبح تقریباً 6 بج کر 27 منٹ پر فائرنگ کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر سی سی ٹی وی فوٹیجز سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملہ آور کچھ وقت سے سڑک کے کنارے پر مقتول کا انتظار کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 3 خول برآمد کیے ہیں، مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے