کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، گیس پریشر غائب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہر میں گیس پریشر غائب ہے شدید سردی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہ۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ گوادر میں درجہ حرارت 7 اور جیوانی میں 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ۔ تربت میں درجہ حرارت 14اور سبی میں 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔