محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لیے کارروائی شروع کردی ہے،شاید رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان شاید رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اوچ کی باصلاحیت بچی میر زادی کے مطالبے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وہاں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکول کے قیام کا مطالبہ بچی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے کیا تھا، جس میں اس نے نہ صرف اپنی تعلیم کے لیے اسکول کی ضرورت پر زور دیا بلکہ خوبصورت نعت بھی پیش کی۔ محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لیے کارروائی شروع کردی ہے وزیر اعلی نے اس پسماندہ علاقے کی بچی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے تاکہ وہاں درس و تدریس کا آغاز جلد ممکن ہو سکے یہ اقدام علاقے کی ترقی اور بچیوں کی تعلیم کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے