چمن،خسرہ سے 4 بچوں کی اموات

چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔سربراہ ایمرجنسی رسپانس ٹیم علی اچکزئی نے بتایا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ روغانی ون اور ٹو میں 4 بچوں کی خسرہ سے اموات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے والدین حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکاری پائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے