قلعہ عبداللہ،لیویز کے گاڑی کے قریب بم دھماکہ

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر) محمد علی باؤڑی کے قریب بم دھماکہ لیویز ذرائع کے مطابق ھماکے میں لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیویز فورس کی گاڑی پر ایک مرتبہ پھر زوردار دھماکہ 2 ہفتوں کے دوران قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس پر یہ تیسرا دھماکہ تھا آج بھی لیویز فورس کی گاڑی جب قلعہ عبداللہ کے علاقہ محمد علی باؤڑی میں پہنچی تو نامعلوم افراد نے ان پر ٹائم ڈیوائس کے ذریعہ دھماکہ کیا اور نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر ضلعی انتظامیہ اور لیویز ذرائع قلعہ عبداللہ کے مطابق دھماکہ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دھماکہ میں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے مزید نفری منگوا کر علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے