مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل،مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی لیہہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسکردو میں منفی 9، قلات میں منفی 7، کوئٹہ منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک تک پارہ گرا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے