کوئٹہ،ریڈو زون کے قریب سے چوروں کی سولر لائٹس اتارنے کی ویڈیووائرل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ ریڈو زون کے قریب سے چوروں کی سولر لائٹس اتارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ کوئٹہ کے علاقے ریڈ زون کے باہر آفیسر کلب کے ساتھ کھمبوں پر لگی سولر اسٹریٹ لائٹس اتارنے کی ویڈیو سامنے آگئی جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس جگہ سے چور سولر لائٹس اتار رہے ہیں وہاں سے چند گز کے فاصلے پرریڈو زون پولیس کی چوکی بھی موجود ہے لیکن اسکے باوجود چوروں کاسولر لائٹس اتارنا سوالیہ نشان ہے۔ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں چور لوگوں کے گیس میٹر اور آہنی جنگلے بھی اتارنے لگے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے پولیس واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے