مولانا فضل چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ہے، وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک جعلی کیس میں پیش ہوئے ہیں، عدالت میں مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو گرانے کیلئے جوڈیشل سسٹم ختم کر دیا، عدالتی نظام کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا، پاکستان کی معیشت ختم کر دی گئی، مگر بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے راستہ نکالا جائے، ایک حل قومی حکومت ہے، بانی پی ٹی آئی دو نکات پر بات چیت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔مزید بولے کہ محسن نقوی سے کہتا ہوں کمیشن بنا دیں، قتل آپ کا پیچھا کرتا رہتا ہے، فوج کے خلاف پراپیگنڈے میں باہر کے لوگ اور بی ایل اے شامل ہے۔ پی ٹی آئی والے اس معاملے کو سیاسی مخالفت میں پروموٹ کرتے ہیں جو غلط ہے۔