ہمیں کیونکہ مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم پارلیمانی سیاست ترک کریں،سینیٹر مولاناعبدالوسع
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولاناعبدالوسع نے کہا ہے کہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس تاریخ رقم کریگی، جمعیت علما اسلام، اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بیک وقت مختلف محاذوں پر صف آراء ہے،جمعیت علماء اسلام عالمی خارجی قوتوں کے تمام تر منصوبوں کے باوجود اپنے موقف میں پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ میدان عمل میں ہے مدارس رجسٹریشن بل پراعترضات پر غور تو درکنار،اس حوالے سے تاخیر برتنے کابھی حساب لیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ فلسطین کی نسل کشی انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی،وحشیوں کی حمایت کے مترادف ہے،اسرائیل کو فلسطینیوں کی حق حریت کے اس معرکے میں شکست فاش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر دین دشمن عناصر پر واضح کرتے ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کی بابت اسمبلیوں سے متفقہ طور پر پاس شدہ بل کو متنازعہ بنانے سے باز رہیں، یہ نہ صرف مدارس کی حریت اور آزادی میں رکاوٹ ہے بلکہ ملک میں تمام مسلمانوں کی جذبات کے کو ٹھیس پہنچانے کا عمل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے تحفظ کیلئے جسطرح جمعیت علما اسلام کے اسلاف نے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد یک متفقہ آئین دیا ہے وہی اس کی تحفظ پر کسی بھی قیمت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام واحد منظم قوت ہے جو عالمی سطح پر مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے انہیں درپیش ہر طرح کی چیلنجز کا بہادری کے ساتھ مدمقابل ہے قائد جمعیت دور حاضر میں مسلمانوں کی قیادت کرنے کے تمام معیاروں پر عملی طور پر پورے اترتے ہیں،گفتار کے غازیوں کے برعکس قائد جمعیت نے عملی طور پر اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈل کر انہیں للکارا ہے،آج عالمی سطح پر جمعیت علماء اسلام کے خلاف منظم اور مضموم منصوبہ بندی تواتر کے ساتھ جاری ہے،لیکن جس جماعت کے ساتھ اللہ کی نصرت ہو، لاکھوں علماء کی رفاقت ہو اور کارکنوں کی غیرمتزلزل اعتماد اور تائید ہو اسکو تسخیر کرنا ایک ادھورا خواب ہی رئیگا انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حقانیت کی گواہی لاکھوں عوام کی اجتماع سے واضح ہوتی ہے،پشاور کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس تاریخ رقم کریگی، سب کچھ واضح ہوجائیگاکہ صوبے سمیت ملک میں جمعیت علماء اسلام کی قوت کتنی ہے اور حالیہ الیکشن میں کیسے منصوبے سے اتنے بڑے حجم کو کم کیاگیا،ہمیں کیونکہ مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم پارلیمانی سیاست ترک کریں ارباب اختیار صوبے کی حقیقی نمائندہ جماعت کی جانچ پڑتال کیلئے ہمارے لاکھوں اجتماع کو نظر انداز نہیں کریں ورنہ ان لاکھوں عوام کو حق نمائندگی سے محروم رکھنے کے اچھے نتائج نہیں ہوں گے۔