پشاور،جے یو آئی کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کل ہوگی، اسلام آباد مارچ کا اعلان متوقع

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)جے یو آئی کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کل پشاور میں ہوگی، جے یو آئی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے آپشن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کانفرنس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے، کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں جس میں صوبے بھر سے کارکنان شریک ہوں گے، کانفرنس میں عوام کی بھر پور شرکت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کانفرنس میں فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، کانفرنس میں دینی مدارس ایکٹ کے حوالے سے حکومتی بدنیتی کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، ناجائز اور جعلی حکومت اب وعدہ خلافی اور دھوکا دہی بھی کررہی ہے جب کہ کانفرنس میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے آپشن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

کانفرنس سے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، محمد اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا اسعد محمود، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبدالواسع، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، راشد سومرو، مولانا عطاء الحق درویش، آغا محمود شاہ، حافظ نصیر احرار خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے