ضلع کرم میں فریقین کا غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پر اتفاق

کرم (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے گرینڈ جرگہ ہوا، فریقین کے 100 سے زائد افراد نے جرگے میں شرکت کی، دونوں قبائلی عمائدین نے ضلع کرم میں غیر معینہ مدت تک سیز فائرپر اتفاق کر لیا۔

گرینڈ جرگہ کے ارکان نے دونوں فریقین سے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کیں ، طویل مشاورت کے بعد اس بات پر متفق ہوگئے کہ ضلع کرم میں جنگ بندی غیر معینہ مدت تک ہوگی۔فریقین نے عہد کیا کہ لڑائی جھگڑے کسی مسئلے کا حل نہیں، عشروں پر محیط مسئلے کے مستقل حل کے لیے وقت ضرور درکار ہوگا تاہم اس کے لیے دونوں جانب سے اخلاص کی ضرورت ہوگی۔

فریقین نےعہد کیا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور علاقے کے امن کی خاطر ضلع کرم میں مکمل امن کے قیام تک بیٹھے رہیں گے اور یہاں سے امن کا پیغام لے کر اپنے علاقوں کو جائیں گے۔کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ فریقین نے پائیدار امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنے کا عزم کیا ہے، حکومتی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے