26 ویں ترمیم ، سپریم کورٹ کا فل بینچ بنایا جائے،لیاقت بلوچ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی، لیاقت بلوچ، نے 26ویں ترمیم کے تنازع کے حل کے لیے سپریم کورٹ میں فل بینچ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع پارلیمنٹ اور عدلیہ کی باوقار حیثیت کو متاثر کر رہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ نے جے یو آئی کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی میں سول نافرمانی کی تحریک پر مکمل اتفاق نہیں ہے تو اسے عملی شکل دینا مشکل ہوگا۔

مزید برآں، انہوں نے کرم ایجنسی میں امن کے قیام کے لیے گرینڈ جرگے کی طویل مدت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مشیران سے مطالبہ کیا کہ وہ مسائل کے حل کے لیے مستقل امن کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے