کارکن حلقہ پی بی 45پر جماعت کی امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں،سینیٹر مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کارکن حلقہ پی بی 45پر جماعت کی امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں یہ سیٹ جمعیت علماء اسلام کی تھی،آٹھ فروری کے جنرل الیکشن میں ہم بھاری اکثریت سے جیتے لیکن گناونی کھیل کے زریعے ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہم سے چھینی گئی تھی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے حلقے میں بہترین مقام پیدا کیا ہے حلقے میں عوام کی بھرپور حمایت اور تائید حاصل ہے۔انھوں نے کہاکہ میر عثمان پرکانی جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ہیں جس بندے کو اس عظیم جماعت کے قائدین موزوں ترین سمجھ کر میدان میں اتارتے ہیں وہیں کارکن یہ فرض بنتا ہے کہ تمام تر توانائی میر عثمان پرکانی کی کامیابی پر صرف کریں۔انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہر لحاظ سے اخلاص کے معیار پر پورے اترتے ہیں،کسی بھی لالچ اور مفاد کے بغیر کارکنوں کی جماعت کے ساتھ غیر متزلزل رفاقت ہماری کامیابی کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہے کہ آٹھ فروری کا گیم دوبارہ نہیں کھیلا جائے گا، صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فروگزاشت نہیں کی جائیگی بلکہ عوام کو اپنی حق رائے دہی کی استعمال بہترین انداز میں کرنے کیلئے میدان کھلا رکھا جائے گا،اس حوالے سے کسی قسم کی گناونی حرکت کا سخت رد عمل دیا جائے گا،جمعیت علماء اسلام اس حوالے سے کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ میدان میں اتر کر بھرپور انداز میں ردعمل دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے