بیف سینٹر کی اپگریڈیشن منصوبے پر کام کو مزید تیز کیا جائے،سید زاہد شاہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے گزشتہ روز بیف سینٹر اور سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور دونوں منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا متعلقہ افسران نے کمشنر سبی کو منصوبوں پر کام کی پیشرفت اور فنڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ بیف سینٹر کی اپگریڈیشن کا منصوبہ جو کہ تکمیل کے قریب ہے اس منصوبے پر کام کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ بہترین اعلی کوالٹی کے مٹیریل کو استعمال میں لایا جائے اور کام کے معیار کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے غیر معیاری کام کی صورت میں متعلقہ ٹھیکے دار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس کے علاوہ انہوں نے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی جائزہ لیا کمشنر سبی کو بتایا گیا کہ کافی عرصہ سے اس منصوبے پر کام نہیں کیا جا رہا متعلقہ ٹھیکیدار پرانے ریٹس پر کام کرنا نہیں چاہتا جس کی وجہ سے اس منصوبے پر کام بند ہے اس موقع پر کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ میں اعلی حکام کے سامنے بھی یہ مسئلہ زیر بحث لاؤں گا اور انشاءاللہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی تاکہ جلد ہی اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے