بلاول بھٹوسے میر سرفراز بگٹی کی ملاقات،صوبے میں امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعرات کو یہاں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں سمیت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عوامی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ امراض قلب کا پہلا جدید اسپتال بھی قائم کیا جاررہا ہے جس کا افتتاح آپ چیئرمینسے کروائیں گے کیونکہ آپ کے وڑن کے مطابق بلوچستان کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہورہی ہیں، بلدیاتی اداروں کو مالی معاونت فراہم کررہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کا مدوا ہوسکے، چئیرمین کی رہنمائی میں بلوچستان کے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں اس موقع چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود اور محکمہ جاتی اصلاحات کے لیے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے صوبے کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے وفاق سے متعلق امور کو متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے اور بلوچستان کو ترقی کے مواقع اور وسائل کی فراہمی کے لئے بھرپور جدوجہد کا تسلسل جاری رکھیں گے۔