مزدوروں کی فلاح و بہبودکے لئے ہرممکن اقدامات کرینگے،سردار غلام رسول عمرانی
حب(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر محنت سردار غلام رسول عمرانی ایک روزہ دورے پر حب پہنچے جہاں انہوں نے سوشل 50 بیڈ ہسپتال سمیت سوشل ویلفیئر بوائز اور گرلز اسکولز کا الگ الگ دورہ کیا اور مریضوں سمیت ہسپتال انتظامیہ اور اسکولز کے طلبہ وطالبات سمیت انتظامیہ سے انکے مسائل پوچھے بعد ازاں وہ نجی فیکٹری پہنچے جہاں انہوں نے اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ فیکٹری کا دورہ کیا اور مزدوروں سے انکے مسائل سنے اس موقع پر صوبائی وزیر سردار غلام رسول عمرانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کرینگے حب کے صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے مزید رہائشی کوارٹر بنائیں گے مزدوروں کے مسائل کا حل ہمارا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حب کے صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ انکو ہنرمند بنانے کے لیے حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے اور الحمدللہ حب سوشل ویلفیئر کے بوائز اور گرلز اسکولز میں زیر تعلیم مزدوروں کے بچوں کو بہترین تعلیم دی جارہی ہے اور اسکو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مزدور صنعتی ترقی کا اہم ستون ہیں صنعتی ترقی کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کا بہتر ہونا لازمی ہے کیونکہ مزدور اپنے محنت سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تو مزدوروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین ترجیح ہے۔انکا کہنا تھا حب میں مزدوروں کے لیے بنائے رہائشی کوارٹرز کم ہیں ہم کوشش کرینگے کہ حب مزدوروں کے لیے مزید تین ہزار کوارٹر تعمیر کریں تاکہ مزدوروں کی رہائش کا جو مسئلہ ہے وہ حل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حب میں سوشل ویلفیئر کے اسکولوں میں زیر تعلیم مزدوروں کے بچوں کے ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ ہے ہم کوشش کریں گے کہ بچوں کو گھر سے اسکول اور اسکول سیگھر تک لانے لیجانے کے لیے بسیں فراہم کریں جبکہ سوشل ویلفیئر ہسپتال کو بہتر بنانے کیلئے اور اودایات سمیت دیگر اہم چیزوں کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرینگے۔آخر میں سردار غلام رسول عمرانی نے حب میں مقیم عمرانی برادری کے لوگوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔