کوئٹہ،پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے فیس پندرہ سو سے بڑھا کر دو ہزار کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے پرائیوٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے خاموشی سے مریض کے معائنہ کی فیس پندرہ سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کردی بلوچستان کا محکمہ صحت ڈاکٹروں کی من مانیاں روکنے میں ناکام نظر آ تا ہے۔کوئٹہ کے نجی ہسپتالوں میں پرائیوٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنی معائنہ فیس میں پانچ سو روپے کا اضافہ کرتے ہوئے یہ فیس دو ہزار روپے کردی ہے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نوے سے زائد نجی ہسپتال ہیں جن میں سے اکثریت سرکاری ملازمت کرنے والے ڈاکٹروں کی ہے جو سرکاری ہسپتالوں کے بجائے اپنے نجی کلینک کو زیادہ ٹائم دیتے ہیں بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرکاری،نجی ہسپتالوں،کلینکس اور لیب کو ریگولیٹ کرنے کیلئے صوبائی ہیلتھ کمیشن تشکیل دیا ہوا ہے لیکن اس کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور قاضی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو معائنہ فیس مقررکرنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے کوئٹہ کے پرائیوٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی فیس میں اضافے سے غریب طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے