ڈی چوک میں احتجاج،علی امین گنڈاپور کا مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک میں احتجاج پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک میں احتجاج کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) یا اس میں شامل انسداد دہشت گردی کی دفعات کو معطل کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔علی امین گنڈاپور نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ احتجاج کا آئینی حق استعمال کیا لیکن پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا، حتمی فیصلے تک اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے یا دہشت گردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔

دوسری جانب، اسلام آباد پولیس نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان، بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیڈ عمر ایوب سمیت 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے