قلعہ عبداللہ میں لیویز کے تفتیشی افسر کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)قلعہ عبداللہ میں نادرا آفس کے سامنے لیویز کی گاڑی پر بم دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکا لیویز فورس کے تفتیشی افسر کی گاڑی پر کیا گیا، تفتیشی افسر سمیت دو لیویز اہل کار گاڑی میں سوار تھے، تفتیشی افسر دفتر سے نکل کر گھر جارہے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بم دھماکے میں گن مین اور لیویز اہلکار زخمی ہوئے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شہر میں سیکیورٹی فورسز پر ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے