بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ 10 ویں روز بھی جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ آج دسویں روز بھی جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے میں سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال جاری ہے۔ بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز سے 3 گھنٹوں کے بائیکاٹ کا آج 10 واں دن ہے۔

ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ہڑتال سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کیے جانے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے