پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کرے۔ریاض میں منعقدہ ون واٹر کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، سیلاب نے 2022 میں پاکستان میں تباہی مچائی۔شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔