کوئٹہ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مطالبات کے حق میں اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال 9ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مطالبات کے حق میں اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال 9ویں روز بھی جاری رہی، ہڑتال کے باعث اسپتالوں کا رخ کرنے والے مریض رل گئے۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کوئٹہ کے اسپتالوں کے اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال منگل کو بھی جاری رہی،علامتی ہڑتال کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے صبح 8 سے11 بجے تک اوپی ڈیزکابائیکاٹ کیاکیا گیا اوپی ڈیزمیں گرینڈ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال اسپتالوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کنٹریکٹ پالیسی کیخلاف کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے