اگر 20 دنوں میں ڈیس ابیل ایکٹ کے رول آف بزنس نہیں بنے تو متعلقہ آفیسر خود کو فارغ سمجھیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے خصوصی افراد کی آسامیوں کے کوٹے میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ خصوصی افراد معاشرے میں کس کرب سے زندگی گزارتے ہیں خصوصی افراد کے پروگرام کو دوبارہ سے ڈیزائن کرکے بہتر کرینگے،اگر 20 دنوں میں ڈیس ابیل ایکٹ کے رول آف بزنس نہیں بنے تو متعلقہ آفیسر خود کو فارغ سمجھیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں افراد باہم معذوری کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج کا دن معذور افراد سے تجدید کا دن ہے میری چھوٹی ہمشیرہ بھی معذور ہے آپ کے درد کا احساس ہے معذور افراد سے متعلق پالیسی میں اسپیشل افراد کو شامل کرینگے ٹرانسپورٹ اور ریمپ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ملکر بیٹھیں گے ہم ائیر کنڈیشنڈ کمروں بیٹھ کر آپ کے لئے فیصلے کریں اچھا نہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے معذور افراد کے لئے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 20 دنوں میں ڈیس ابیل ایکٹ کے رول آف بزنس بننے چاہیے اگر 20 دنوں میں رول آف بزنس نہیں بنے تو متعلقہ آفیسر خود کو فارغ سمجھیں آنے والے بجٹ میں معذور افراد کے لئے خصوصی جگہ بنائیں گے معذور افراد کی کفالت میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کی سہولت کیلئے وین دی جائے گی گرین بس میں خصوصی افراد کا سفر اب سے مفت ہو گا معذور افراد کے ماں باپ بن کر دکھائے گے آئندہ مالی سال کے لئے معذوروں کا الگ بجٹ رکھیں گے معذور افراد کے راستے کی سڑکوں سے سپیڈ بریکر آج ہی ختم کردیئے جائیں حکومت معذور خواتین کو پنک اسکوٹی بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے احساس اور اندازہ ہے کہ خصوصی افراد معاشرے میں کس کرب سے زندگی گزارتے ہیں آج کے دن کی مناسبت سے میں بھی خصوصی افراد سے عہد وفا کرنا چاہتا ہوں خصوصی افراد کے پروگرام کو دوبارہ سے ڈیزائن کرکے اسے بہتر کرینگے سینٹر میں معذور بچوں کے لئے اسکول اور گاڑیوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی آج کے بعد بلوچستان میں تعمیر ہونے والی ہر سرکاری عمارت میں خصوصی افراد کے لئے ریمپس بنیں گے۔اس موقع پر کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ شہر میں 150کے قریب بچے ڈائریاں اور دیگر موذی امراض سے جاں بحق ہوئے ہیں معذور کوٹہ مسئلے کا حل نہیں ہے معذور افراد آن لائن بزنس پر زیادہ توجہ دیں تین ماہ میں 9 بچے مختلف کنوؤں میں گرکر جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے فنڈز کی فراہمی مسئلے کا حل نہیں فلاحی تنظیموں کو بھی ساتھ دینا ہوگا ہمارا بجٹ 8 سو ارب روپے ہے جس میں ساڑھے 6 سو ارب تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں مزید نوکریاں نہیں دے سکتے۔