قلات،سید حسین شاہ اوران کے بیٹے کی جبری گمشدگی کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ احتجاجاً بند

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات سے ایک ہفتہ پہلے بزرگ شخصیت سید حسین شاہ کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا تھا ان کے بیٹے اختر حسین شاہ کو جبری لاپتہ کردیا ہے آج سید حسین شاہ اور اختر حسین شاہ کی جبراً اغوا نما گرفتاری اور گمشدگی کے خلاف ان کے اہلِ خانہ نے کوئٹہ سے کراچی مین آر سی ڈی روڈ قلات کے مقام پر احتجاجاً بلاک کر دیا ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات نے اس پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے قلات کے تمام باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ جبری گمشدگیوں کے اس ظلم کے خلاف مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے