خضدار،باغبانہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے علاقے باغبانہ میں زمین کا تنازعے میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق خدرانی قبائل و محمودانی قبائل کے زمینی تنازعے میں فائرنگ سے خدرانی قبائل کا ایک نوجوان جانبحق اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جب کے فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔بتایا جاتا ہے کہ زمینی تنازعے پر دونوں قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہو گئے اور فاہرنگ شروع کر دی جس سے ایک نوجوان جانبحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکیں۔