سندھی ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کا نام ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کا نام ہے۔سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آج کے دن پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی بہن بھائیوں کو سندھی ثقافتی دن کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ثقافت لوگوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھیرتی ہے، پاکستان کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے، سندھی ثقافت بھی اس گلدستے میں نمایاں ہے، سندھی ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کا نام ہے جو دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شامل ہے۔سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی تمام ثقافتوں کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں، ثقافت تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام اور اپنی دھرتی سے جڑے رہنے کا نام ہے۔