بہاول پور،تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی،سابق ایم این اے مخدوم علی حسن گیلانی جاں بحق

بہاول پور(ڈیلی گرین گوادر)پنجاب کے ضلع بہاول پور میں تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مخدوم علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ اوچ شریف روڈ پر علی الصبح اس وقت پیش آیا جب کہ تیز رفتاری کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے رشتے دار مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے