پنجگور،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سی پیک روڈ پر رہزنی کی واردات شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق مختار ولد احمد سی ڈی موٹر سائیکل پر اپنے گھر نیو بازار جارہا تھا کہ ایل پی جی پلانٹ کے قریب ہنڈاموٹرسا ئیکل پرسواورتین مسلح افراد نے ان کو اسلحہ کے زور پر روکا اورموٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائز کرکے اسے گولی مار دیا گولی دائیں ٹانگ پر لگی جسے زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ سٹی مذید کاروئی کررہی ہے۔