جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں مثالی اپوزیشن کی کردار ادا کر رہی ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں مثالی اپوزیشن کی کردار ادا کر رہی ہے عوام کی سنجیدہ نوعیت کے مسائل کی حل کیلئے اپوزیشن قیادت نے ہمیشہ تگ و دو کی ہے،ملک کی سیاسی میدان میں جمعیت علماء اسلام کا اہم مقام ہے ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تاریخی ملین مارچ اور دھرنے دئے ہیں ان تمام مراحل میں سنجیدہ قیادت کی سرپرستی میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے مہذب اور تربیت یافتہ جماعت کے کارکن ثابت ہوئے ہیں،نہ کسی درخت کی ٹہنی کو نقصان پہنچا اور نہ ہی کسی گملے کو اپنی جگہ سے ہلایا، یہاں تک کہ یہ بھی دیکھا گیا کہ دھرنے اور مارچ کے اختتام پر جذبہ حب الوطنی سے سرشار جمعیت علماء اسلام کے رضاکاروں نے پنڈال کی صفائی کی اہتمام بھی کیا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی سرگرمیوں پر کی کسی بھی طرح کی قدغن کی مذمت کرتی ہیں، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان میں اپنی موقف اور مدعاء بیان کرنی کی کھلی اجازت دینی چاہیے اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ جمہوری عمل کیلئے نیک شگون نہیں ہیں انھوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کی جانب سے شہید علامہ خالد محمود سومرو کی یاد میں لاکھوں لوگوں پر مشتمل اجتماع اس بات کی مظہر ہے کہ علامہ خالد محمود سومرو جمعیت علماء اسلام کی نظریاتی سپوت تھے انکی جماعت اور علاقے کی عوام کی ترجمانی اسکی زندگی کے ساتھ فناء نہیں ہوئی ہیں بلکہ نظریاتی رفقاء کی لاکھوں اجتماع اج بھی انکی نقش قدم پر چل رہی ہیں آج تک انکے قاتلوں کی عدم گرفتاری ان لاکھوں کے مجمع کے ساتھ ناانصافی ہے انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی یہ خاصیت رہی ہے کہ وہ ہر وقت قیادت کی حکم کے منتظر رہتے ہیں ہر معرکے میں کارکنوں نے اپنی قیادت کی حکم کی تعمیل کی ہے اور اللہ تعالی نے سرخروہی بھی دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے