کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس،سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سندھ حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے باہر چینی شہریوں پر حملہ میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کردی ہے، حملے میں ملوث 2 ملزمان سے 8 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آصف اعجاز شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی گرفتار ملزم محمد جاوید اور گل نسا سے تفتیش کرے گی۔محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق تینوں حساس اداروں ، رینجرز ، اسپیشل برانچ ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے افسران جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔