مطیع اللہ جان پر الزامات بے بنیاد،حق کی آوازوں کو خاموش کرنا جمہوریت کیخلاف جرم ہے،سردار اختر مینگل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مطیع اللہ جان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔موجودہ حالات میں دیانتدارانہ صحافت یا بامقصد سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو کہ معاشرے کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے حق کی آوازوں کو خاموش کرنا جمہوریت کے خلاف جرم ہے آئیے یاد رکھیں، "جمہوریت بہترین انتقام ہے،” چاہے وہ وردی میں ملبوس ہو۔