کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئی
ڈی آئی خان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کرم میں جھڑپیں 6 روز سے جاری ہیں، اس دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق لوئر کرم میں جھڑپوں سے اب تک 150 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بگن پر لشکر کشی کے بعد لڑائی پورے کرم میں جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔اس وقت بگن علیزئی، ٹالوکنج، جیلامئے، کونج علیزئی مقبل، خار کلے بلیش خیل کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹالوکنج پر جیلامئے کے طرف سے دوبارہ لشکر کشی کوشش میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ شب مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔