بلوچستان ہائیکورٹ کا ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ غیر قانونی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ انہیں ایم ڈی واسا کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چیف انجینئر واسا عمران حمید درانی کے خلاف میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے وزیر پی ایچ ای کی جانب سے ارسال کردہ خط کو بھی معزز ہائی کورٹ آف بلوچستان کے فیصلے کے مطابق کالعدم قرار دے دیا گیا۔ہائی کورٹ نے حکومت کو فوری طور پر BSS اور BCS کیڈر کے کسی اہل آفیسر کو ایم ڈی واسا تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔