پولیس اور رینجرز کا پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن،گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیلتے ہوئے اب جناح ایونیو بھی کلیئر کرا لیا ہے، اور کارکنان زیروپوائنٹ کی طرف چلے گئے ہیں، جبکہ گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ڈی چوک، ایف سیون، ایف ایٹ کے اطراف سے گھیراؤ کیا گیا، جس کے بعد مظاہرین جی 6 اور جی سیون کی طرف چلے گئے، اور اب زیروپوائنٹ کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی کنٹینر میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو آج ہی مظاہرین سے خالی کروایا جائے گا، اور اس سلسلہ میں انتظامیہ نے ملحقہ سیکٹرز کی مارکیٹیں بند کرا دی ہیں، اس سے قبل پولیس اور رینجرز کے ساتھ جھڑپوں میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کرتے ہوئے ’ڈی چوک‘ کی جانب بڑھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگرمظاہرین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کے اگلے احکامات تک دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے