کوئٹہ،مغربی بائی پاس کرخسہ کراس پرآئی ای ڈی بم برآمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پولیس حکام کے مطابق منگل کو پولیس کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر کرخسہ کراس کے مقام پر کچھ مشکوک سامان موجود ہی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد وہاں سے ایک کلو وزنی دیسی ساخہ آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکام بنادی گئی۔پولیس حکام کے مطابق آئی ای ڈی تخریب کاری کی غرض سے نصب کی گئی تھی جسے ناکارہ بناکر علاقے کوبڑی تباہی سے بچالیاگیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔