مصورکاکڑکی بازیابی کیلئے احتجاج،ہڑتال ودھرنے کی حمایت کرتے ہیں،مولاناہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے لاپتہ واغواشدہ افرادفوری رہاکرکے عوام کوحقوق دیں۔مصورکاکڑکی بازیابی کیلئے احتجاج،ہڑتال ودھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔جماعت اسلامی ہرمظلوم کیساتھ اورظالم کے خلاف ہیں۔بے روزگاری،منشیات فروشی،بارڈربندش،بچوں ونوجوانوں کااغواء،وسائل سے محرومی،سیکورٹی فورسزکاکاروبارمیں ملوث ہوناجیسے مظالم کب تک جاری رہیں گے۔ان مظالم کے خلاف سب کومتحدہوناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سالانہ85 ارب روپے سیکورٹی فورسزکو دئیے رہے ہیں سیکورٹی فورسزان سے کئی گناہ زیادہ چیک پوسٹوں،بارڈرز،ساحل سے غیرقانونی طور پر کمارہے ہیں۔سیکورٹی فورسزکمانے کے بجائے آئینی ذمہ داری اداکرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے۔سیکورٹی فورسز،مقتدرقوتیں وحکمران بلوچستان میں امن کاقیام یقینی بنائیں۔حکمران روزگارکی فراہمی،بارڈرکھولنے، منشیات کی لعنت کے روک تھام کیلئے فوری مخلصانہ اقدامات کیے جائیں۔ بلوچستان میں فوجی آپریشن طاقت کااستعمال نفرت میں اضافے کے مترادف ہے۔سیاسی ورکرز پر بنائے گئے مقدمات ختم کئے جائیں۔بلوچستان کے عوام کو گیس و بجلی کی فراہمی کیساتھ سی پیک کے ثمرات دیے جائیں۔ صوبے میں مائنز پر قبضے کو ختم و صوبہ کو فوج و ایف سی کے حوالے کرنے کی بجائے پولیس، سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کے حوالے کی جائیں۔مصورخان کوبازیاب،چمن میں جاری دھرنے کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔