ریلوے ملازمین نے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں احتجاجاً روک دیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ریلوے ملازمین نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے روانہ والی تمام ٹرینوں کو احتجاجاً اسٹیشن پر روک دیا۔کوئٹہ سے راولپنڈی اور پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل بروقت روانہ نہ ہوسکیں۔ چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین کی روانگی بھی معطل ہو گئی۔ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے یونینز نے ریلوے ملازمین کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرین کو کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بلاجواز کارروائی کی گئی۔ اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بچے یا عورتیں کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، معاملہ عدالت میں ہے اور چار دیواریاں مسمار کرنا ماورائے عدالت اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے