صوبائی حکومت میں رسہ کشی اور حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ کورونا کے پھیلاو کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے،اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ، رکن اسمبلی نصراللہ زیرے

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپزیشن جماعتوں کے اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت میں رسہ کشی اور حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ کورونا کے پھیلاو کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے،صوبے میں ایک فیصد افراد کو بھی ویکسین نہ ہونے سے کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ اور پشتون خواملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور ویکسی نیشن کی سست روی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں بڑی تعداد میں کورونا کے ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا افراد کی اصل تعداد معلوم نہیں ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سست روی کاشکار ہے،،حکومت کو لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسین کرنی ہوگی۔نصر اللہ زیرے نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے شرح اموات زیادہ ہیں لوگ اس وبا سے مررہے ہیں مگر حکومت کو اسکا علم ہی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں رسہ کشی کی وجہ سے حکومتی رٹ ختم ہوگئی ہے صوباءِی حکومت کو اب مستعفی ہوجانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے