عوام دوست آفیسر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کا ضلع میں نمایاں حکمت عملی

تحریر: – محمد سلیم رند
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ایک قابل، فرض شناس اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں ان کی قیادت میں نصیر آباد کے عوام کو نہ صرف بہتر انتظامی خدمات میسر آئیں بلکہ ان کے مسائل کے حل میں بھی مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ ان کی شخصیت کا سب سے اہم پہلو ان کا عوام کے ساتھ براہ راست تعلق اور مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے جو انہیں ایک مثالی آفسر بناتی ہے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی شخصیت ان کی عملی سوچ اور محنتی رویے کی آئینہ دار ہے۔ وہ ہمیشہ عوامی بھلائی کو اپنی اولین ترجیح دیتے ہیں اور اپنے فرائض کو انتہائی دیانت داری کے ساتھ انجام دیتے ہیں ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور مسائل کے حل کے لیے فوری فیصلے کرنے کی مہارت ان کے کام کو دیگر افسران سے منفرد بناتی ہیں ان کا دوستانہ رویہ اور عوام کے مسائل سننے کا انداز انہیں عوام کے دلوں کے قریب لے آتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے دفتر تک محدود رہتے ہیں بلکہ اکثر فیلڈ میں جا کر حالات کا جائزہ لیتے ہیں۔ کھلی کچہریوں کا انعقاد اور لوگوں کے مسائل کا فوری حل ان کی انتظامیہ کے نمایاں پہلو ہیں، جو عوام کے لیے امید کا باعث ہیں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی شخصیت کا ایک اور نمایاں پہلو ان کا عاجزی اور انکساری ہے۔ وہ ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں اور اپنی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ان کی یہ خصوصیات انہیں نصیر آباد کے عوام کے لیے ایک مثالی آفسر بناتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے