کوئٹہ،کمسن طالبعلم مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی پر کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کمسن طالبعلم مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی پر کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کوئٹہ میں کمسن طالب علم کی عدم بازیابی پر انجمنِ تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔شہر میں ہڑتال کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی طالب علم کی عدم بازیابی پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔کمسن طالب علم مصور خان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے اتحاد چوک پر دھرنا بھی دیا جس کے باعث وہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد ہے کہ 10سال کے طالب علم کو 5 روز قبل پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول وین سے اتار کر اغواء کر لیا گیا تھا۔