عوامی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نمایاں کارکردگی
تحریر: جرنلسٹ محمد سلیم رند
میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے ایک نمایاں عوامی رہنما اور متحرک سیاستدان ہیں، جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے طور پر صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں ان کا دورِ حکومت بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کئی انقلابی اصلاحات کا مظہر ہے میر سرفراز بگٹی نے حکومت میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے پر زور دیا جس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ان کی اولین ترجیح بلوچستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی رہی ہے۔ انہوں نے سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی تعمیر کے لیے وسیع منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن سے دور دراز علاقوں کو مرکزی شہروں کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، میر سرفراز بگٹی نے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز قائم کیے ان اقدامات نے نہ صرف لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کیں بلکہ ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی بھی لائی تعلیم کے میدان میں بھی ان کی کارکردگی مثالی رہی۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر کرنے، اساتذہ کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور غریب بچوں کے لیے تعلیمی وظائف کا اجراء کیا۔ ان اقدامات نے بلوچستان میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میر سرفراز بگٹی کی پالیسیوں نے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی امن و امان کے قیام کے لیے میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کررہے ہیں ان کے دور میں کئی اہم قبائلی تنازعات حل کیے گئے اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ ان کی انتھک کوششوں کے باعث بلوچستان کے عوام کو امن اور سکون کا ماحول میسر آیا۔ میر سرفراز بگٹی کی قیادت نے صوبے میں ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی، جو عوام کے لیے ایک بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔