جامعہ بلوچستان میں تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جائے گا،پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان اور ایلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آرڈی) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ باہمی سمجھوتے کے یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی او رایلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کیپروگرام مینیجرراحیل احمد نے دستخط کئے۔ اس موقع پرجامعہ بلوچستان کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محم عالم ترین، فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹر ORIC،شعبہ فزیکل تھراپی، شعبہ (DPT)سائیکالوجی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورسوشل ورک کی چیئرپرسن بھی موجود تھے۔باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے تعلیمی، تحقیقی، تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سمیت تعاون و اشتراک عمل سے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں گے۔اس تعاون کا مقصد تعلیمی اور ترقیاتی شراکت داری کو فروغ دینا، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیشرفت اور تعاون کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ باہمی سمجھوتے سے تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔اور طلبہ کو بہتر سمت کی جانب راغب اور روزگار کے حصول کے لئے بھی رہنمائی و تعاون کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اور شعبہ جات کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے سمیت افرادی قوت کے صلاحیتوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آراستہ کیا جائے گا۔جس کا مقصد صوبے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ اور ترقیاتی و مستقبل کے منصوبوں کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر بروئے کارلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نے ملکی و غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون و اشتراک عمل کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ جس کا نصب العین اعلیٰ تعلیم،جدید تحقیق اور ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل سے تعلیمی معیار میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سمیت، ترقی یافتہ معاشرے کے قیام مقصود ہے۔اس موقع پرایلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ(ایچ ایچ آر ڈی) کیپروگرام مینیجر نے جامعہ بلوچستان کے صوبے میں تعلیمی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا وہ یقیناََ تعلیمی نظام سمیت مختلف شعبہ جات پر بہتر اثرات مرتب کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے