کچھ شر پسند عناصر اپنی مفاد کی خاطر میرے ذاتی کردار کشی کر رہے ہیں،نواب نوروز خان بلوچ
قلات(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء و ممتاز قبائلی شخصیت نواب نوروز خان بلوچ نے اپنے فرزندان نوابزادہ میر حمدان زہری نوابزادہ میر عبدالرب زہری نے جھالاوان ہاؤس قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر اپنی مفاد کی خاطر میرے ذاتی کردار کشی کر رہے ہیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر رسول بخش لہڑی نامی شخص نے پریس کانفرنس کی جس میں مجھ سمیت میرے بیٹوں اور محافظوں پر جھوٹے الزامات لگائے تھے یہ تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے لہڑی قبیلہ کا ایک بچے کی اغوا جو کہ 9 سال پہلے ہوا تھا جو کہ آج تک بازیاب نہ ہو سکا جو کہ عبد الرحمن لہڑی اور رسول بخش لہڑی چچا زاد بھائی ہیں رسول بخش لہڑی پر بچے کے اغوا کا گواہ بھی ہے اس نے پولیس کو رسول بخش لبڑی کے خلاف گواہی بھی پیش کی تھی۔ میں نواب نوروز خان بلوچ 04 نومبر 2024 کے ایف آئی آر میں نہ میں اور نہ میرے بیٹے نامزد ہے البتہ میرے نائب کا ذکر ہے رسول بخش لہڑی نامی شخص کے اغواہ تشدد اور اٹھانے میں میرا اور میرے بیٹوں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے رسول بخش لہڑی ایک چور اغوا کار اور ماضی کے (9) سالوں سے اس کی ظلم اور جبر کو کچھ شر پسند عناصر نے پردہ ڈال رکھا ہے اور اب اس کو ہر طرح کی سپورٹ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج مجھے اور میرے بیٹوں اور میرے محافظوں کے خلاف جھوٹے پروپگینڈے کر رہا ہے ظلم تو نائب قمبر زگر اور اس کے بیٹے پسند زگر کر رہے ہیں اور یہ بلوچ قوم کے قاتل ہے اور اپنے ہر فیصلوں میں غریب عوام پر 25 سے 30 کروڑ تک جرمانے کی صورت میں ڈال رہے ہیں لہڑی برادری کی گاڑیوں کو چوری کی اور یہ گاڑیاں تم سے برآمد بھی ہوئیں تم خود چور ہو تمہارا پیشہ بھی چوری، ناانصافی اور غریب عوام کو بلیک میل، لوٹ مار اور ان کے ساتھ ہر طرح کی ظلم کرنا ہے اور مذکورہ بچے کی اغوا میں بھی یقینی تمہارا ہی ہاتھ ہے اگر میں غلط ہوتا تو سردار لہڑی یا لہڑی برادری کے میر معتبر اس کی مذمت کرتے لیکن انہوں نے مذمت نہیں کی اس سے ظاہر ہے کہ تم اس میں سر فہرست ہو انہوں نے کہا کہ تم اپنے آپ کو مینگل کہتے ہو تم نے حافظ ضیاء اللہ مینگل جو کہ تمہارے نا جائز فیصلہ سے اٹھ کر گیا تھا اسے بھی تم نے قتل کر وایا، عید کے بابرکت دن کو تم نے (15) بے گناہ سناڑی زہری کو دشت گوران میں شہید کر دیا۔ قلات میں جتنے بھی قتل ہو رہے ہیں اس میں کسی نہ کسی طور پر تمہارا ہاتھ ہوتا ہے میں تم کو بحیثیت ذمہ دار خبر دار کرتا ہوں کہ مزید معصوم غریب لوگوں کی بھتہ خوری لوٹ مار سے گریز کریں تمہاری حیثیت ایک نائب کی ہے تم اپنا دانہ بندی کر کے گزارا کرو اپنے حدود میں رہو آئندہ اس طرح تم میری عزت پر آنچ ڈالنے کی کوشش کی تو تمہیں بھر پور جواب دیا جائے گا اور یاد رکھو کہ میں آج کے بعد تمہارے ہر غلط فیصلے اور اقدامات کی بھر پور مخالفت کرتا رہوں گا ہمارا خاندان صدیوں سے بحیثیت نواب عوام کی خدمت کی ہے تمہاری اس طرح کے جھوٹے لفظی پروپگینڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ہماری قوم کے کوئی بھی بندہ اٹھ کے سردار اختر جان مینگل کو یا کسی نواب، سردار کو کچھ کہے تو یہ ہماری نہ رسم اور نہ ہی ہمارے رواج میں ہے کہ عام سا آدمی اٹھ کہ یہ لہجہ اختیار کرے میں نواب نوروز خان بلوچ انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان، گورنر بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے شر پسند عناصر کو بر وقت لگام دیں ورنہ ان کی وجہ سے قلات اور بلوچ بیلٹ کا امن تہہ و بالا ہو رہا ہے یاد ر ہے کہ دشت گوران میں بھی قمبر ذگر اور اس کے بیٹوں کی وجہ سے سینکڑوں معصوم لوگوں کا قتل ہوا ہیں